منگل , 23 اپریل 2024

ایران کے خلاف نام نہاد قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے: ایرانی دفترخارجہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں انسانی حقوق سے متعلق ایران کے خلاف قرارداد انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد قرارداد پاس کئے جانے پر کہا ہے کہ ایران، انسانی حقوق پر عمل درآمد کو قومی سلامتی کے لئے اہم اور اسے شرعی فرض سمجھتا ہے.

سید عباس موسوی نے مزید کہا ہے کہ ایران مخالف اس قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں اور یہ سراسر دوہرے معیار کی مثال ہے.

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو اس قرارداد کا حامی بھی ہے اور وہ انسانیت کے خلاف تمام جرائم بشمول بچوں کے قتل، نقادوں کو کڑی سزا دینے اور آزاد قوموں کے خلاف معاشی دہشتگردی کا ارتکاب کیا ہے، کو انسانی حقوق سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

موسوی نے کہا کہ وہ حکومتیں جن کی انسانی حقوق کی منظم پامالیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے اور دنیا بھر کے لوگ، ان کی مداخلت کے تلخ اور حیرت انگیز تجربات کو یاد کرتے ہیں اور آج بھی لوگوں کو ان کے اتحادی کی نہ ختم ہونے والی جنگوں اور آمریت کا شکار ہیں، وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ایرانی حکومت اور عوام کو انسانی حقوق سے متعلق مشورے دیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …