جمعرات , 18 اپریل 2024

داعش افغانستان میں مضبوط ہورہی ہے، جواد ظریف

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھارتی ٹی وی کو انٹریودیتے ہوئےکہا داعش کے خلاف خطے کے ممالک کو متحد ہونا چاہئے۔

انہوں نے انڈیا ٹوڈے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا داعش کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے داعش کو ایشاء سمیت پوری دنیا کے لئے خطرناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ انڈیا ٹوڈے نے اپنی ویب سائٹ پر ایرانی وزیرخارجہ کا انٹرویو شائع کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے ایران پاکستان، چین، روس اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سب مل کر داعش کے خاتمے کے لئے کام کریں۔

محمدجواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش اس وقت اپنے اڈوں کو عراق و شام سے افغانستان کی جانب منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے افغانستان میں بڑھتے داعشی اڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں تمام ممالک کے لئے باعث تشویش قرار دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …