جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کا اعلان

تہران: ایرانی حکومت نے تیل کی ترسیل اور وسائل کی قومی کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت کی اصلاح کا سسٹم آج سے نافذ ہوجائےگا۔

ایرانی تیل کی قومی کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ تینوں قوا کے سربراہان اور اعلی اقتصادی ہماہنگی کونسل کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کوٹہ بندی کی اصلاحات کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔

کوٹہ بندی میں پیٹرول کے ہر لیٹر کی قیمت 1500 تومان ہوگی جبکہ پیٹرول کے ہر لیٹر کی آزاد قیمت 3000 تومان ہوگی اعلان کے مطابق سوپر پیٹرول کی قیمت 3500 تومان ہوگی۔ کوٹہ بندی کا پیٹرول 6 مہینے تک ایندھن کارڈ میں باقی رہےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …