ہفتہ , 20 اپریل 2024

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،2 اہلکار شہید

کوئٹہ: کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکےمیں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلیلی کے قریب سیکورٹی فورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکےمیں 8 سے 9 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …