جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیامیں سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے مرد اور خواتین

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا وہ کون سی خواتین اور مرد حضرات ہیں جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ لوگ پسند کرتے ہیں؟

ورلڈ انڈیکس کی جانب سے ایسے افراد کی فہرست شائع کی گئی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ ورلڈ انڈیکس کی جانب سے جاری خواتین کی فہرست میں پاکستان کا فخر ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں، جب کہ مردوں میں وزیراعظم عمران خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

فہرست کے مطابق دنیا میں پسند کیے جانی والی خواتین میں پہلا نمبر سابق خاتون اول مشل اوباما کا ہے، جب کہ نامور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری، دوسرے اور اداکارہ اینجیلینا جولی تیسرے نمبر پر ہیں۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم چوتھے، اداکارہ ایما واٹسن 5ویں، ملالہ یوسف زئی 6 ویں، چینی گلوکارہ پینگ لی یوآن 7 ویں، سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن 8 ویں، چینی سائنسدان ٹو یویو 9 ویں، نامور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 10 ویں، جرمن چانسلر اینجلا مرکل 12 ویں اور بھارتی اداکارہ دیپیکا پوٹوکون 13 ویں نمبر پر ہیں۔

مردوں کی درجہ بندی پسندیدگی کے لحاظ سے کچھ اس طرح کی گئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے نمبر پر، سابق امریکی صدر اوباما دوسرے نمبر پر، معروف اداکار چیکی چن تیسرے نمبر پر، چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے نمبر پر، علی بابا کمپنی کے سی ای او جیک ما 5 ویں نمبر پر ،بھارتی وزیراعظم مودی چھٹے نمبر پر، نامور فٹ بال اسٹار رونالڈو 7 ویں نمبر پر ، دلائی لاما 8 ویں نمبر پر، اسٹار فٹبالر میسی 9 ویں نمبر پر اور روسی صدر 10 ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …