جمعہ , 19 اپریل 2024

بغداد میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے 2 جاں بحق 12 زخمی

بغداد: عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے تفرقہ اور اختلافات ڈالنے کے مقصد سے کئے جا رہے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر کے قریب جہاں عوامی مظاہرے ہو رہے تھے 2 دھماکے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ بغداد کے خلانی اسکوائر میں ہوا ۔ ہونے والے دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

حالیہ دنوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے تفرقہ اور اختلافات ڈالنے کے مقصد سے کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے عراق میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور اغیار کی کوشش ہے کہ ان مظاہروں کو پر تشدد بنایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …