جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب یمن کا تیل بھی چرا رہا ہے، یمنی وزیر پٹرولیم

صنعا: یمن کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سعودی اتحاد سالانہ سات ارب ڈالر سے زیادہ کا تیل لوٹ کر لے جارہا ہے۔

احمد دارس کا کہنا تھا کہ صوبہ مآرب کی آئل فیلڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی یومیہ سات سو ملین یمنی ریال کے برابر ہے جسے سعودی اتحاد اور اس سے وابستہ عناصر لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد یمنی آئل فیلڈ سے یومیہ اسی ہزار بیرل تیل نکال کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے۔
یمن کے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد میں شامل ممالک اور ان کے ایجنٹوں نے گزشتہ سال کے دوران یمن کا اٹھارہ ملین بیرل تیل لوٹا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سعودی عرب کے مرکزی بینک میں جمع کرائی گئی ہے۔
قبل ازیں انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا تھا کہ مارچ دوہزار پندرہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک سعودی اتحاد نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے ایک سو بیس ملین بیرل یمنی تیل چرا کر بلیک مارکیٹ میں بیچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …