اتوار , 15 دسمبر 2019

عالمی استکبار اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے : علی اکبر ولایتی

تہران: مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عالمی استکبار امریکہ کی سرکردگی میں مختلف طور طریقوں سے صیہونی حکومت کیلئے علاقے میں سکیورٹی کی فراہمی کیلئے اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج صبح تہران میں مجمع جهانی بیداری اسلامی کی کونسل کے بارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولان کی پہاڑیوں کو غاصب صیہونی حکومت کی اراضی میں شامل کرنا، صیہونی فوج کو مسلح کرنا اور بعض مرتجع عرب ملکوں کی صیہونی حکومت سے روابط کے خراب ہونے کا خوف جملہ وہ مسائل ہیں جن کے بارے میں امریکہ نے اسرائیل اور بعض مرتجع عرب حکمرانوں کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے عالم اسلام کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے کیلئے مزاحمتی تحریک کی فعال سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، نئی سازش کے تحت عراق و لبنان کی ناگوار صورتحال کو جاسوسی کے نیٹ ورک کے ذریعے خراب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں اہل سنت کی سب سے بڑی مسجد

ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر ۷۵ ہزار سے زائد مساجد ہیں …