پیر , 9 دسمبر 2019

امریکا عراق کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے؛ عمار الحکیم

بغداد: حکمت ملی” کے سربراہ سید عمار الحکیم نے بغداد میں تعیینات امریکی سفیرسے ملاقات کی اور عراق کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

عمارحکیم کا کہنا تھا عراق میں جاری سیاسی بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں کسی بھی ملک کو عراق کے سیاسی امورمیں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی قانون پرامن مظاہروں کی اجازت دیتا ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے اور قتل و غارتگری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ملاقات میں امریکی سفیرنے کہا امید ہے کہ عراق موجودہ سیاسی بحران پر قابوپالے گا۔ انہوں نے عراقی مرجعیت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عراق میں مرجعیت کا اہم کردار ہے۔

عمار حکیم نے کہا کہ جمعہ کے خطبے میں مراجع کے طرف سے دی گئی ہدایات پر پورا عمل کریں گے اور ہم مرجعیت کی رہنمائی پر پورا پورا عمل کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا قوم کو مرجعیت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرکے ملک سے ہرقسم کی بدامنی کو دور کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا اور اسرائیل سے نمٹنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

تہران : سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صیہونی ریاست اور امریکا کو دوسری …