پیر , 16 دسمبر 2019

ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

12 کنٹینروں پر مشتمل ایران سے ٹماٹروں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ایران سے ٹماٹروں کے مزید کنٹینرز آرہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹماٹر کے بحران کے باعث اس کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ٹماٹر درآمد کرنے سے ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے 11 نومبر کو کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہیں، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آپ جائیں جا کر چیک کریں۔

یہ بھی دیکھیں

رضاکاروں کو مغربی سازش کا سامنا ۔ کارٹون

اپنے ملک یا نظام کے لئے کام کرنے والی مسلم رضاکار فورس کہیں کی بھی …