بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی حکومت کو عوام کی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکومت کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایندھن کے مصرف اور مدیریت کے سلسلے ماہرین کے نظریات متفاوت ہیں اور میں نے کہا تھا کہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان اس سلسلے میں جو فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: تینوں قوا کے سربراہان نے ماہرین کے نظریات کے مطابق ایک فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ نافذ ہونا چاہیے۔ قدرتی طور پر عوام کے بعض حلقوں میں اس بارے میں تشویش پائی جاتی ہے اور انھیں اس فیصلے سے نقصان ہوگا لیکن حکومتی املاک کو نقصان پہنچانا شرپسند عناصر کا کام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو دوسری اشیاء کی قیمتوں کے اضافہ کا باعث بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت اور عوام کو ہوشیار رہنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی سے منسلک اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور عوام کو شرپسند عناصر سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …