جمعہ , 19 اپریل 2024

نیتن یاہو کا عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان

تل ابیب: اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے عربوں کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد خطرناک ہے۔ اسرائیل کی دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد اور کابینہ کی تشکیل پر مبنی خبروں کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ عربی احزاب کے ساتھ مشترکہ اتحاد اسرائیل کے لئے خطرناک ہے۔ بنی گینٹس اور لیبر من کی پارٹیوں کے درمیان اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بنی گینٹس پر الزام عائد کیا کہ وہ عربی احزاب کے ساتھ ملکر حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے جو اسرائیل کے لئے خطرناک اقدام ثابت ہوسکتا ہے اس نے کہا کہ ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہیے جس کا تکیہ عربوں پر ہو۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …