بدھ , 15 جولائی 2020

نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل، صبح 9 بجے لندن روانہ ہوں گے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، کل صبح 9 بجے ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔

ائیر ایمبولینس آج شب 3 بجے قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی۔ وزارت داخلہ نے لاہورہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد نوازشریف کو ایک بار کیلئے بیرون ملک جانے دینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کا میمورنڈم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میمورنڈم کے مطابق عبوری انتظام کےتحت نوازشریف کوباہرجانےکی ایک بار اجازت دینےکافیصلہ کیاگیا ہے اور انہیں 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی اجازت لاہورہائی کورٹ کے حکم پردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے میمورنڈم میں شہبازشریف اور نوازشریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کا بھی حوالہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کسی بھی ائیرپورٹ پر عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقل دکھا کر بیرون ملک جا سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

نیب نے شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے زیر التوا تحقیقات بند کر دیں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کے خلاف 20 سال سے زیر التوا …