ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنازے میں جانے والوں کی کشتی دریا میں ڈوب گئی، 7 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: دریائے ستلج میں ملحو شیخاں کے مقام پر کشتی الٹنے سے 6 خواتین سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ اوکاڑہ کےقصبےحویلی لکھاکےقریب دریائے ستلج میں پیش آیا جہاں کشتی میں سوار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی الٹ گئی۔

حادثے کے بعد ڈوبنے والے باقی افراد کو بچالیا گیا جب کہ مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نےکئی گھنٹے کی جدوجہدکےبعد ڈوبنے والے افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

زندہ بچ جانے والےشخص منشا نےبتایا ہے کہ کشتی میں5 موٹرسائیکلیں اور 30کے قریب افراد سوار تھے ،جن میں سےزیادہ کاتعلق منچن آبادضلع بہاولنگر سےتھا۔

واقعے کے عینی شاہد کے مطابق کشتی بیچ منجدھارپہنچی تواس کا ایک تختہ ٹوٹ گیا،تمام افراد جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ وزن زیادہ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مریم خان کا کہنا ہے کہ 13 سال کی ایک بچی ارم بی بی کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنرکےمطابق دریائے ستلج میں اس وقت 4ہزار کیوسک کے قریب پانی بہہ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …