جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کی ایرانی قوم کی حمایت شرمناک جھوٹ ہے: ظریف

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے ملک میں حالیہ ہنگامی آرائی سے متعلق امریکی حکام کے مداخلت پر بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکیوں کی ایرانی قوم کی حمایت شرمناک جھوٹ کے سوا کچھ نہیں.

ان خیالات کا محمد جواد ظریف’ نے گزشتہ روز ایران کے بعض شہروں میں حالیہ بدامنیوں کے بارے میں وائٹ ہاؤس، امریکی وزیر خارجہ اور کچھ یوروپی حکومتوں کے مداخلت پسندانہ اور فریب کارانہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی حکومت(امریکہ) جو معاشی دہشت گردی کے ذریعہ بوڑھوں اور بیماروں سمیت عام لوگوں کو کھانے اور ادویات کے بھیجنے میں رکاوٹ ڈالتی ہے، وہ ہرگز ایرانی عوام کی حمایت کا شرمناک دعوی نہیں کرسکتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انتہائی شرمناک بات یہ ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی کو عائد کرنے کے بعد ایرانی عوام سے حمایت کا دعوی بھی کر رہا ہے.
ظریف نے کہا کہ قانونی مطالبات کے لیےایرانی احتجاج کرنا ایرانی شہریوں کا تسلیم شدہ حق ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں بھی ہے اور اس شعبے میں دوسری حکومتوں (امریکہ) کو یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ مسٹر پومپیو کو سب سے پہلے ایرانی عوام کے خلاف ہونے والی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ہم ایران کی بدامنیوں میں شرپسندوں کو حمایت کریں گے.
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حکومت نے پیڑول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر ملک کے مختلف شہروں میں درجنوں جوانوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہروں کے دوران بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …