ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن کے کوسٹ گارڈز نے 3 کشتیوں کو ضبط کرلیا

 

 

صنعا: یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی سمندری حدود میں سعودی عرب کی کشتی سمیت تین کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے بیان کے مطابق ان کشتیوں کو متنبہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے یمنی فوج کے انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے بعد تینوں کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ کشتیوں میں ایک کشتی سعودی عرب سے متعلق ہے۔ یمنی کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتیوں کو الصنیب بندرگاہ کی طرف ہدایت کی گئی جہاں قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …