ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے تیار ہیں: روس

ماسکو: روس کی فوجی تکنیکی تعاون کے لئے فیڈرل آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو ہتھیاروں کی فروخت کے لئے تیار ہیں.

یہ بات "دیمیتری شوگایف” نے پیر کے روز روسی سرکاری خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی ہتھیاروں کی پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ہم ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی فروخت کے لئے باہمی تعاون اور مذاکرات پر آمادہ ہیں.
شوگایف نے کہا کہ ایران بعض ہتھیاروں سمیت فوجی ہوائی جہاز ، ہیلی کاپٹر ، ٹینک ، جنگی جہاز، ساحلی احاطے اور ہوائی جہاز کے انجن، طیارے اور بکتر بند گاڑیاں اور سب میرینوں کی مرمت کی خریدنے میں دلچسبی کا اظہار کرسکتا ہے.
انہوں ںے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ ایس 300 میزائل کی فروخت پر مذاکرہ نہیں کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ روس ایران کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کرتا ہے ، جس میں ریڈیو-تکنیکی نگرانی کٹس بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر مملکت "حسن روحانی” نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق، ایران ہتھیاروں کی خرید و فروخت نہیں کرسکتا ہے مگر جوہری معاہدے کے تحفظ کے ساتھ آئندہ سال ایران کی ہتھیار پابندی کا خاتمہ کیا جائے گا.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …