پیر , 20 جنوری 2020

پاک ایران عوامی تعلقات ایک عظیم اثاثہ، ان کا فائدہ اٹھایا جائے: صدر روحانی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے.

صدر روحانی نے مزید کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے قریبی مراسم اور عوامی رابطوں سے دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم گیس پائپ لائن کو پاکستانی سرحد تک لائے ہیں اور اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے بھی مکمل آمادہ ہیں.
اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا.

یہ بھی دیکھیں

لیبیا میں امن کا راستہ ترکی سے گزرتا ہے، رجب طیب اردوان

استنبول: ترک صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ لیبیا میں امن کا راستہ ترکی سے …