ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی آرمی چیف کا دورہ تہران، ایرانی سپہ سالار سے اہم ملاقات

تہران: ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی آرمی چیف نے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کیساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل "قمر جاوید باجوہ” بروز پیر کو میجر جنرل "محمد باقری” کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دفاعی، عسگری اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ پاک ایران افواج کے سربراہوں نے علاقائی مسائل اور خطے میں قیام امن و استحکام کی فراہمی پر بات چیت کی۔

مشترکہ سرحدوں پر سلامتی کی فراہمی، دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت کی روک تھام اور غیر قانونی سفر، اس ملاقات کے دیگر موضاعات میں سے تھے۔

اس کے علاوہ فعال معاشی حدود کا قیام، سرحد پار تبادلہ اور عالم اسلام کے امور میں ہم آہنگی اس ملاقات کے دیگر عنوانات تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی آرمی چیف کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہے انہوں نے اس سے پہلے اکتوبر مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …