جمعہ , 19 اپریل 2024

دوسرے ممالک کے سیاسی امورمیں دخل اندازی امریکی حکام کی عادت بن چکی ہے، سید عباس موسوی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں بےجا دخالت کرنا امریکی حکام کا وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانک کے بارے میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکا انسانی حقوق، جمہوریت اور عدالت جیسے اچھے الفاظ کی آڑ میں دوسرے ممالک کے امورمیں مداخلت کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرعدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …