جمعرات , 25 اپریل 2024

مسلم امہ کے دفاع میں شیعہ اور سنی کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں، جنرل سلامی

تہران: پاک آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ایران کے دورے کے دوران سپاہ پاسداران کے سربراہ جنرل حسین سلامی سے ملاقات کی اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں جنرل سلامی نے کہا صہیونی غاصب حکومت پاکستان اور ایران کا مشترکہ دشمن ہے۔

انہوں نے خطے میں پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مشترکہ دشمن کے خلاف مسلم امہ کے اتحاد پرزور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران مسلم امہ کے دفاع میں شیعہ اور سنی کے درمیان کسی قسم کے فرق کا قائل نہیں ہے ہم برابری کے سطح پر عالم اسلام کا دفاع کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرباجوہ نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے میں سپاہ پاسداران کے کردار کو نہیایت اہم قرار دیا اور کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے پاک ایران سرحد پر شرپسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ جنرل باجوہ نے اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی، وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، ایڈمرل شمخانی اور ایرانی فوج کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں تھیں۔

مزید پڑھیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …