ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی فوج نے سعودی عرب کے ڈرون کو تباہ کردیا

صنعا: یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ نجران کے سرحدی علاقے میں ایک غیرملکی جاسوس ڈرون طیارہ مارگرایا گیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ سرنگوں کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اتحادی افواج کا جاسوس طیارہ یمنی سرحد کے اندر گھس آیا تھا جسے فوری طور پر سرنگوں کیا گیا۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد جاسوس اور جنگی ڈرون طیارے سرنگوں کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …