بدھ , 24 اپریل 2024

لندن کے یونیورسٹی اسپتال میں نواز شریف کے دل کا معائنہ

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ 5 روز سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

کل سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے یونیورسٹی اسپتال میں دل کے ڈاکٹر لارنس نے طبی معائنہ کیا۔

نواز شریف، بھائی شہباز شریف اور بیٹے حسین نواز کے ہمراہ لندن کے یونیورسٹی اسپتال پہنچے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

طبی معائنے کے بعد شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، اگلے ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

انہوں نے قوم سے نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …