جمعہ , 19 اپریل 2024

صدرِ پاکستان نے ایران کی قدردانی کی

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مہدی ہنر دوست کی کاشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مہدی ہنر دوست نے اپنے تعیناتی کے دور میں پاک ایران تعلقات کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔

اس موقع پرسبکدوش ہونیوالے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں اور علاقائی امن و استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …