ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ ہماری ترقی کو روک نہیں سکتا: ایرانی وزیر ٹیکنالوجی

تہران: ایران کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی جنہیں امریکہ نے حال ہی میں پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے، نے کہا ہے کہ امریکہ، ایرانی قوم کی ترقی کو نہیں روک سکتا.

محمد جواد آذری جہرمی نے اپنے خلاف امریکی پابندیوں کے ردعمل میں مزید کہا ہے کہ وہ ایران میں انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کی حمایت جاری رکھتے ہوئے امریکہ کو ایران کی ترقی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کے کلب کے واحد رکن نہیں ہیں، اس سے پہلے اسٹارٹ اپس اور ڈیویلپرز ، کینسر اور جِلدی بیماری ایپڈر مولیزس بیلوسا کے شکار مریضوں اور بچوں کے ناموں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے.
آذری جہرمی نے کہا کہ ہم مفت انٹرنیٹ رسائی کی حمایت کو جاری رکھ کر امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے.
تفصیلات کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد جواد آذری جہرمی کے نام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا.
امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا کہ جہرمی نے جارحانہ انٹرنیٹ سنسرشپ کی پالیسی کو بڑھادیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …