جمعرات , 18 اپریل 2024

الخلیل پر یہودی آبادکاروں کی یلغار

الخلیل: یہودی آبادکاروں نے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے گھروں پر پتھراؤ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

غرب اردن میں واقع الخلیل یہودی کالونی پر حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک ڈیڑھ سال کا بچہ بھی ہے جس کے سر پر چوٹ آئی ہے۔
ہزاروں یہودی آبادکار سنیچر کو الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں گھس گئے اور فلسطینی نمازیوں کو اذان اور نماز نہیں پڑھنے دی۔
غرب اردن میں واقع شہر الخلیل فلسطینیوں کے لئے کافی تاریخی اور مذہبی حیثیت کا حامل ہے۔ الخلیل میں دولاکھ سے زیادہ فلسطینی اور تقریبا چار سو یہودی آبادکار رہتے ہیں تاہم صیہونی حکومت، فلسطینی زمینوں پر قبضہ جاری رکھتے ہوئے شہر الخلیل پر پوری طرح قابض ہونا چاہتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …