ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی وزیر خارجہ کا ایران کیساتھ تعاون کے فروغ کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت کاسلسلہ جاری رکھنے اور باہمی اور علاقائی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر "مہدی ہنردوست” نے بروز پیر کو پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی” سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ایرانی سفیر کی بیش بہا کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دونوں ممالک کو اور قریب لانے میں انتہائی قابل قدر اور موثر قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطی تبدیلیوں کے پیش نظر دو دوست اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کو علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کو سمجھنے سےعلاقائی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرنی ہوگی۔

قریشی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کا دوست اور ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان پھیلی ہوئی سرحدیں، ہمیشہ امن اور دوستی کی سرحدیں رہی ہیں۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں قیام امن و استحکام اور برصغیر کے حقوق کے دفاع کے حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر کے تعمیری مواقف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے بھی حالیہ دونوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے تمام شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کی توسیع پر زوردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی شعبوں میں بے پناہ مشترکات ہیں۔

مہدی ہنردوست نے کہا کہ مشترکہ مفادات اور خدشات کے پیش نظر دونوں ملکوں کو تعلقات کے فروغ کیلئے تمام سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ملکوں کے حکام کی حکمت عملی کی روشنی میں مستقبل میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی سفیر نے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی پاکستانی صدر "عارف علوی” کیساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …