ہفتہ , 20 اپریل 2024

آرمی چیف کی ایکس ٹینشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازم میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل (منگل کو) سماعت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اگست 2019ء میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ موجودہ مدت کی تکمیل کے بعد مزید 3 سال تک پاک فوج کے سربراہ کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔

وزیراعظم کے اقدام کو جیورسٹ فیڈریشن نے چیلنج کرتے ہوئے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ پاکستان میں درخواست دائر کی تھی، جسے سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست کی کل (منگل کو) سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس سید منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 21 نومبر 2019ء کو لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا، وہ 27 نومبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …