ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن میں پیدا ہونے والے لاغر بچے کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی تصویر

صنعاء:خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں پیدا ہونے والے ایک نومولود بچے کی تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے السابین اسپتال میں پیدا ہونے والا نومولود غذائی کمی کا شکار ہے جو کہ نہایت ہی کمزور انکیوبیٹر میں سانسیں لے رہا ہے۔

صنعاء کے السابین اسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود کی جِلد ہڈیوں سے لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں نمایاں طور پر ابھری ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے کیونکہ یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں اور یہ لڑائی ملک کو قحط کے دہانے پر لے آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …