جمعرات , 25 اپریل 2024

نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ 3 مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ رہ چکے ہیں، پہلی بار 1988 سے 1990، دوسری مرتبہ 2008 سے 2013 اور تیسری مرتبہ 2013 سے 2016 تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہے۔

ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا گیا اور انہیں 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور اومنی گروپ کے مالکان سمیت کئی افراد جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست ہیں۔

رواں سال مارچ میں بھی نیب نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی پوچھ گچھ کے سلسلے میں قائم علی شاہ کو طلب کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …