منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ ظریف کی طالبان کے نمائندہ وفد سے ملاقات

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن و استحکام سے متعلق ایرانی کاوشوں کے سلسلے میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملابرادر کے ساتھ تہران میں ملاقات کی ہے.

افغانستان میں قیام امن سے متعلق اعلی ایرانی حکام کی افغان صدر، چیف ایگزیکٹیو، امن کونسل اور جہادی رہنماوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور طالبان رہنما ملابرادر کا دورہ ایران انہیں کوششوں کی ایک کڑی ہے.

محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز تہران میں افغانستان میں امن کی واپسی کے مقصد کے لیے طالبان کے پولیٹیکل سربراہ ‘عبدالغنی برادر’ کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے افغان حکومت اور تمام بااثر سیاسی قوتوں کی شراکت کے ساتھ افغانوں کے درمیان مذاکرات کی توسیع کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ مفادات اور اصولوں کی بنیاد پر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ باہمی اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر دلچسبی رکھتے ہیں.

اس ملاقات کا سب سے اہم مقصد افغان جماعتوں کو باہمی بات چیت پر راضی کرنا، غیر ملکی افواج کے انخلا میں باہمی تعاون کے لیے تمام افغان افواج کی مدد کرنا اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد امن کی واپسی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغان حکومت کی افغان حکومت کی مرکزیت کے ساتھ افغانستان کے مسائل کے حل اور سلامتی کی فراہمی کے لئے افغان گروپوں کے اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …