جمعرات , 25 اپریل 2024

پاک بھارت سرحد پراسرائیلی ٹینک شکن میزائل نصب

مقبوضہ کشمیر: بھارت نے ایل اوسی پراینٹی گائیڈڈ میزائل نصب کردئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اسرائیل سے حاصل کئے گئے 240 میزائل اور بارہ لانچر وصول کرلئے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے اکتوبر میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جورا، شاہ کوٹ،نوسیری سیکٹر میں حالیہ سیز فائر خلاف ورزیوں میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا بتایا گیا بھارت نے شہری آبادی پر 122اور155 ایم ایم کے بھاری گولے داغے۔

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 240 اسپائک میزائلوں کے حصول کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، میزائل کو بالاکوٹ حملے کے بعد حاصل کیا گیا تھا جب رواں سال فروری میں بھارت نے پاکستان میں جیش دہشت گردی کے کیمپوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں اورکرفیوکوایک سوپندرہ روز ہوگئے ہیں، معمول کی زندگی مفلوج ہے اورمعیشت تباہ ہوگئی ہے، پانچ اگست کے بعد ایک سوستترکشمیری سیاستدانوں کوگرفتار کیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے اور تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکزپرتالے ہیں، بھارتی فورسزنے گزشتہ روزپلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …