ہفتہ , 20 اپریل 2024

دوستوں کا مذاق، پنکچرکی دکان پرپیٹ میں ہوا بھرنے سے نابینا شخص جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں دوستوں نے مذاق ہی مذاق میں دوست کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک پنکچر کی دکان پر پیش آیا جہاں 45 سال کا اقبال پنکچرکی دکان پرپیٹ میں ہوا بھرنے سےجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال نابینا تھا جب کہ اس کے دوستوں نے ہوا بھرنے والی مشین کا پائپ اس کے منہ پر لگا کر مشین چلادی جس کے باعث اقبال کی آنتیں پھٹ گئیں اور وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …