ہفتہ , 20 اپریل 2024

علامہ محمد امین شہیدی سے بین الااقومی اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ کی ملاقات

 

اسلام آباد (رپورٹ ) بین الااقوامی اسلامک یونیورسٹی شعبہ قرآن فیکلٹی کے اساتذہ جناب ڈاکٹر عمر فاروق، جناب ڈاکٹر عاصم اور جناب مفتی عبدالقدوس صاحب نے علامہ محمد امین شہیدی سے امتِ واحدہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابقعلامہ محمد امین شہیدی نے اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مشترکات اور علمی مشترکہ متون کے سرمائے کو مختلف فرقوں کے طلبا کے درمیان متعارف کروانے اور شیعہ سنی تفاسیر و احادیث اور دیگر دعوتی و نظریاتی کتب سے محقق طلبا کو آشنا کرنے اور ان کے تھیسز کی تیاری میں اسکالرز کی رہنمائی پر زور دیتے ھوے کہا کہ مسلم معاشروں سے فرقہ پرستی،انتہا پسندی اور شیعہ سنی کے درمیان استعمار کی جانب سے پیدا کردہ فاصلوں کو کم کرنا علمی اداروں اور اساتذہ و علماء کی دینی ذمہ داری ھے۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی فرقوں کے عقائد میں 97 فیصد سے بھی زیادہ مشترکات کے باوجود نفرتوں اور اختلاف کی وجہ اسلام کا ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلا جانا تھا جنہیں اسلام سے نھیں اپنی ذات اور مفادات سے زیادہ محبت تھی چاہیے وہ جس فرقے سے بھی تعلق رکھتے ہوں اور یوں ان شخصیات نے اپنے مفادات کو دنیا میں دوام بخشنے کے لیے عقائد کے نام پر دین اسلام سے ایسے نام نہاد عقائد جوڑ دیئے جن کی وجہ سے پہلے سے ہی فرقوں پر مشتمل اسلام مزید مشکلات کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …