ہفتہ , 20 اپریل 2024

لندن برج حملے کس نے کروایا سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

لندن برج کے قریب چاقو بردار کے حملے میں 3 افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں 3 افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا، تاہم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔  لندن برج کے قریب چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے 3 افراد کو ہلاک، جب کہ 3 کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کے خلاف 5 منٹ میں کارروائی کرکے اسے گولی مار کر ہلاک کیا جو کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا تھا۔حملہ آور نے جعلی خود کش جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی، جسے دکھا کر وہ لوگوں کو ڈراتا رہا۔ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے کی گئی، جو پہلے بھی لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں جیل کاٹ چکا تھا اور دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …