ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطین پر شدید بمباری کر دی

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں پانچ مختلف  مقامات پر بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  موصول ہوئی۔

مقامی ذرائع کے  مطابق صیہونی فضائیہ نے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں پانچ مختلف مقامات پر بمباری کی ،  اسرائیلی فضائیہ نے  اسرائیلی سرحدکے قریبی علاقے بیت لاھیہ  میں القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی ایک عمارت پر حملہ کیا تاہم عمارت خالی تھی ، خانیونیس اور بیت لاھیہ ہی کے ایک اور مقام جہاں حماس کی چوکی بتائی جارہی ہے اس پر بھی بمباری کی تاہم وہاں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیںاسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز غزہ کے سرحدی علاقوں سے اسرائیلی اراضی میں  راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے  جواب میں کارروائی کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …