جمعہ , 19 اپریل 2024

پاک چین سرحد بند کرنے کا فیصلہ

گلگت میں حالیہ دنوں میں ہونے والی برفباری کے بعد وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت نے خنجراب ٹاپ پر پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے بند کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بر فباری کے بعد وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت نے خنجراب ٹاپ پر پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پاک چین سرحد کل سے تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے بند کردی جائے گی۔ سرحد خنجراب ٹاپ میں برفباری کے باعث بند کی جارہی ہے۔پاک چین سرحد سطح سمندر سے 16 ھزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ باڈر پروٹو کول ایگریمنٹ کے تحت سرحد ھر سال بند کی جاتی ہے۔ سرحد چار ماہ بعد یکم اپریل کو دوبارہ کھولی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق  بندش کے دوران دوست ملکوں کے درمیان سرکاری ڈاک کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے پاک چین سرحد کے راستے اربوں روپے مالیت کی تجارت کی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …