جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ 9 افراد ہلاک

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی ڈکوٹا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے اور پائلٹ بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 12 افراد سوار تھے جو ریاست ڈکوٹا کے شہر شیمبر لین سے ہوتا ہوا ریاست ایڈاہو جارہا تھا۔امریکی حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر آگرا جب کہ حادثے کی وجہ موسم کا خراب ہونا ہے، امریکی قومی بورڈ برائے مواصلاتی حفاظت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم شدید خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست جنوبی ڈکوٹا میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے جب کہ کچھ علاقوں میں طوفان کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …