جمعہ , 19 اپریل 2024

164 ممالک کا دنیا کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا عزم

 

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) 164 ممالک نے دنیا کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا ہے،نشاندہی پر مائنزکے خاتمہ کے اقدامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابقبارودی سرنگوں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کرنیوالے 164 ممالک نے دنیا کو 2025 تک بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے ہدف کے حصول پر اتفاق کر لیا۔ بارودی سرنگوں کے خاتمے کے حوالے سے اوسلو میں ہونے والے اجلاس کے بعد ناروے کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ 164 ملکوں نے اگلے پانچ برسوں کے دوران بارودی سرنگوں سے دنیا کو پاک کرنے کا کام تیز کرنے کی ضرورت پر اتفا ق کیاہے ۔اجلاس کے دوران لینڈ مائنز مانیٹر نے سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ 2018 کے دوران 6897 افراد بارودی سرنگوں سے ہلاک و زخمی ہوئے ۔ اجلاس میں طے پایا کہ اوسلو ایکشن پلان کے تحت مختلف ممالک اپنے ہاں بارودی سرنگوں والے علاقوں کی نشان دہی کریں گے اور ان کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ یاد رہے کہ مسلح تنظیموں کے ہاتھوں بچھائی جانیوالی بارودی سرنگوں کے حوالے سے افغانستان، بھارت، برما، نائیجیریا، پاکستان اور یمن وہ ممالک ہیں جہاں ایک وسیع علاقہ بارودی سرنگوں سے متاثر ہے ۔اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام تاحال شروع ہی نہیں ہو سکا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …