جمعہ , 19 اپریل 2024

پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس

 

 

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس زاہدان میں ہوا۔ ایران اور پاکستان نے مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے اختتام پر باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ادارہ صنعت و معدن و تجارت کے سربراہ نادر میرشکار نے زاہدان میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر ہونے والے سمجھوتے کے موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں نے اس سمجھوتے میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور سرحدی تجارت میں سہولت پیدا کرنے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کا صوبہ سیستان و بلوچستان اور پاکستان کا صوبہ بلوچستان دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں اہم کردار رہا ہے کہا کہ ان دونوں علاقوں کی توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے – پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کسٹم کلیکٹر رضا بلوچ نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے تجارتی حجم کو بڑھانے اور سرحدوں پر آباد لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ایران کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر چار سرحدی منڈیاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے- ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس دو روز تک ایران کے شہر زاہدان میں جاری رہا جس میں ٹرانزیٹ ، ٹرانسپورٹ ، کسٹم ، بینکاری تجارت اور ریلوے جیسے شعبوں پر بات چیت کی گئی –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …