جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی بحریہ میں جدید ترین سامان حرب کی رونمائی

 

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی بحریہ نے اپنے جدید ترین ساز و سامان کی رونمائی کی ہے-ذرائع کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی کی موجودگی میں تہران میں ایرانی بحریہ کے تین جدید ترین ساز و سامان کی رونمائی کی گئی جن میں پلیکان نامی ڈرون ، سورن اور جاسک دو جیسے پروجکیٹ شامل ہیں -تفصیلات کے مطابق پلیکان ڈرون طیارہ انتہائی اندر تک جاکر گشت اور انٹلیجنس کا مشن انجام دے سکتا ہے – پلیکان دو ڈرون طیارہ پانچ انجنوں سے لیس ہے اور ایمرجینسی کی صورت میں وہ سطح سمندر پر بھی اتر سکتا ہے اور اس کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے -سورن نامی پروجیکٹ کی بھی ایرانی بحریہ کے ذریعے رونمائی کی گئی یہ سسٹم جو جدید ترین سسٹم سے تیار کیا گیا ہے جی پی ایس کے بغیر ہی پوری دقت و باریکی سے آبدوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے -یہ پروجیکٹ اپنی مہنگی قیمت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا کے گنے چنے ملکوں کے پاس ہی ہے ۔جاسک دو آبدوز پروجیکٹ بھی ایک جدید سامان حرب ہے جو میزائل ، تارپیڈو اور مواصلاتی سسٹم سے لیس ہے.

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …