ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراقی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کا استعفی منظور کرلیا

بغداد: عراق کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفی قبول کرلیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے استعفے کے معاملے پر غور کیا گیا کیاگیا۔ بعدازاں عراقی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے استعفے کی منظوری دی اور صدر برہم صالح سے درخواست کی کہ وہ نئے وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی دوسرے شخص کے نام کا اعلان کریں۔
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے آئین کے مطابق ہفتے کے روز پارلیمنٹ کو اپنا استعفی پیش کردیا تھا۔
اس سے پہلے جمعے کے روز انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔
عراقی اسپیکر محمد الحلبوسی کے اعلان کے مطابق آئین کی رو سے صدر برھم صالح کے پاس نئے وزیراعظم کی تقرری کے لیے ایک ماہ کا وقت ہے۔
آئین کے تحت نئے وزیراعظم کے تقرر تک عادل عبدالمہدی اور ان کی کابینہ کے ارکان حکومت کے لازمی امور چلانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …