بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لئے تیار ہے، جنرل سید عبدالرحیم موسوی

 ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری کررکھی ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج نے دشمن کے فتنوں کے مختلف پہلوؤں کا بڑے غور و خوض سے جائزہ لے رکھا ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی اور تدبیریں بھی طے کررکھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے فتنوں کو ناکام بنانے کی راہیں بھی مشخص کی گئی ہیں اور ایرانی مسلح افواج ولی امر مسلمین کے فرمان کے مطابق ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …