بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر دیا

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ ایل او سی کے راولاکوٹ سیکٹر پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری میں پاکستانی پوسٹ پر مارٹرفائرکئے جب کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور اورموثر جواب دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کاایک میجراورکیپٹن زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کشمیر سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو دنیا پر عیاں کیا تھا، امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارتی شیلنگ کے باعث آزاد کشمیر کے شہری خوفزدہ ہیں۔سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےرہائشیوں کوایل اوسی پربھارتی شیلنگ کا سامنا ہے، بھارتی شیلنگ کے باعث لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی شیلنگ سےلوگوں کی معمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …