جمعرات , 25 اپریل 2024

گھر میں آتشزدگی سے 13پاکستانی جاں بحق 3زخمی ہوگئے

 

اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 8بچوں سمیت 13پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق پیر کی صبح الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ مشرقی اردن کے علاقے کرامے میں پیش آیا جہاں دو پاکستانی خاندان مقیم تھے۔ترک میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں آگ لگنے کی تمام تر وجوہات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …