منگل , 10 دسمبر 2019

وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف آئی اے آج چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد(ابلاغ نیوز ) نئے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ء آج پیر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے، یوسف نسیم کھوکھر اور واجد ضیا کوجمعہ کی شام ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،دونوں افسران آج پیر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے،یوسف نسیم کھوکھر چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہونے سے قبل وفاقی سیکرٹری داخلہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ واجد ضیاء آئی جی ریلویز پولیس تعینات تھے، آئی جی ریلویز سے قبل واجد ضیاء ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تھے اور اس دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے انہیں شریف خاندان کے خلاف پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کا سربراہ بنا کر تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم نے نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔ پاک فوج …