اتوار , 15 دسمبر 2019

پاکستان مخالف نعرے لگانے کا الزام جسقم کے 46 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

 

ابلاغ نیوز نوابشاہ میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کے الزام پر جسقم کے 46؍ کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر بھر سے لوگ ریلیوں کی شکل میں پریس کلب آرہے تھے کہ جئے سندہ قومی محاذ کے 46؍ کارکنان نے پاکستان مخالف نعرے لگائے جبکہ کچھ کارکنان نے جئے سندہ قومی محاذ کا جھنڈا لگا دیا۔ اے سیکشن تھانے میں پولیس کی مدیت میں جسقم کے ضلعی صدر سرفراز میمن ،علی رضا خاصخیلی سمیت 46 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کے خلاف مقدمے میں تیس سے زائد افراد نامعلوم ہیں جبکہ پولیس کے مطابق جسقم کارکنان نے پولیس اور رینجرز کیخلاف نعرے بازی بھی لگائے ، پولیس جسقم کے روپوش کارکنان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملک میں پولیو وائرس موجود ہونا ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس موجود …