منگل , 23 اپریل 2024

سندھ بھر میں سندھی یوم ثقافت بھر پور انداز میں منایا گیا

یوم ثقافت سندھ کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں لوگ سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ریلیاں نکال رہے ہیں، اس موقع پر بچوں کی بھی بڑی تعداد نے ریلیوں اور تقاریب میں شرکت کی-لاڑکانہ : یوم ثقافت سندھ کے موقع پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شریک ہیں، دوسری جانب شہری سندھی گیتوں پر رقص کررہے ہیں۔

( ابلاغ نیوز) حیدرآباد، شکارپور، بدین ، میرپورخاص، تلہار، ٹنڈوباگو، لاڑکانہ ، میہڑ، میرواگورچانی، ٹھٹھہ ، سجاول ، دھابیجی، ٹنڈوجام، ٹنڈوآدم، ٹنڈومحمد خان، ڈگری، کوٹری، سکھر، ٹنڈوالٰہیار، شادی لارج، نوابشاہ،دادو،جھڈو ، کھڈرو،ڈہرکی،شہدادپور،نوشہروفیروز، عمرکوٹ، جیکب آباد (نمائندگا ن جسارت ) سندھی ثقافت کے حوالے سے یوم ثقافت بھر پور انداز میں منایا گیا جس میں سیاسی‘ سماجی‘ قوم پرست‘ طلبہ تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے شہر بھر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہار‘ خواتین اور بچے بھی پیچھے نہ رہے حیدرآباد پریس کلب سندھی ثقافت کا مزکر بن گیا شہر بھر سے پیپلزپارٹی‘ جئے سندھ‘ سندھ ترقی پسند پارٹی سمیت دیگر قوم پرست پارٹیوں‘ مختلف برادریوں‘ طلبہ تنظیموں اورسماجی تنظموں کے کارکنان بڑی تعداد میں جن میں خواتین اور بچے بھی اجرک کا لباس ‘ سندھی اجرک‘ ٹوپی پہنچے ہوئے تھے ریلیوں کی شکل میں پریس کلب پہنچے ریلیوں کے باعث پریس کلب جانے والی شاہراہ‘ شاہراہ فاطمہ جناح‘ صدر‘ حیدر چوک پر ٹریفک مکمل طور پر جام رہا پریس کلب پر مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ٹیلیبو ز بھی پیش کیے گئے جن میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا من چلے نوجوان دن بھر ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر گشت کرتے رہے اورسندھی نغموں پر رقص کیا یوم ثقافت میں اردو ودیگر زبانیں بولنے والے بھی پیچھے نہ رہے ایم کیو ایم ‘ پی ایس پی سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے اجرک اور ٹوپیاں تقسیم کی گئیں ۔ شکارپور میں ثقافتی دن عید کا دن کرکے منایاگیا، سیکڑوں افراد اجرک ٹوپیاں پہن کر نکل آئے ، قومی گیتوں پر رقص،سندھی ثقافت زندہ باد کے نعرے، پریس کلب کے سامنے شہریوں کا ہجوم، شہریوں کی جانب سے ہوجمالو سمیت قومی گیتوں پر رقص۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز سندھ کے دیگر اضلاع و چھوٹے بڑے شہروں کی طرح شکارپور میں بھی ثقافی دن شہریوں اور بچوں نے سندھی ٹوپیاں اور اجرک پہن کر عید کا دن کرکے منایا ، پریس کلب کے سامنے مختلف سیاسی ، سماجی اور شہریوں کی جانب سے نکالی گئی ریلیاں پہنچ کر قومی گیتوں پر رقص کرتے رہے

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …