ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹرمپ کا مواخذے کی کارروائی میں کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے بنائی گئی کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(ابلاغ نیوز) کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیروڈ نیڈلر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یا تو کانگریس کے روبرو پیش ہوں یا پھر مواخذے کی کارروائی کے عمل سے متعلق شکایات بند کر دیں۔کانگریس کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 4 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے یکم دسمبر تک مہلت دی تھی کہ بتایا جائے آپ مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوں گے یا نہیں؟اب وائٹ ہاؤس قانونی مشیر پیٹ کپولون کی جانب سے جیروڈ نیڈلر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کے لیے کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔پیٹ کپولون کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں کانگریس کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے انکوائری میں شفافیت کے بنیادی اصولوں کو نطرانداز کیا، وائٹ ہاؤس کو تیاری کے لیے مناسب وقت بھی نہیں دیا گیا اور نا ہی گواہوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ وضاحت بھی نہیں کی گئی کہ آیا ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کے لیے دوسری سماعت پر پیش ہوں گے یا نہیں؟برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کانگریس کمیٹی کی جانب سے دوسری بار طلب کرنے پر علیحدہ سے جواب دے گا تاہم تاحال ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …