منگل , 23 اپریل 2024

‘چین کیساتھ تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، 313 پاکستانی مصنوعات برآمد کرنیکی سہولت مل گئی’

 

(ابلاغ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (CPFTA) کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو۔ پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔

آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہو گا۔ علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔ پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742 مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔ دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا

اسلام آباد: عالمی بینک پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں پائیداریت اور نمو کیلیے …